?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا سبب بننے والی کپیسٹی پیمنٹس میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ دنیا نیوز کے مطابق صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا سبب بننے والی کپیسٹی پیمنٹس میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس حوالے سے ممبر ٹیکنیکل نیپرا نے بتایا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہو رہا ہے تین ماہ کے دوران کپیسٹی پیمنٹس میں 19 ارب روپے اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے کپیسٹی پیمنٹس 19 ارب اضافے کے ساتھ مجموعی 500 ارب روپے پر پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ پیمنٹس تقریباً 481 ارب روپے تھیں، اس تازہ ترین اضافے کی بڑی وجہ سرکاری پاور پلانٹس ہیں، یہ ادائیگیاں پرانے جینکوز اور واپڈا کے ہائیڈل پاور پلانٹس کو کی گئی ہیں جو پرانے اور غیر فعال یا کم استعمال شدہ پبلک سیکٹر پاور پلانٹس ہیں، ان پلانٹس کا جائزہ لیا جانا چاہیئے ، یہ پاور سیکٹر پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہے ہیں۔
ممبر ٹیکنیکل نیپرا کا کہنا ہے کہ ان تین ماہ کے دوران اکنامک میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرکے غیر مؤثر یعنی ان ایفیشنٹ پاور پلانٹس کا استعمال کیا گیا، ان پلانٹس کا استعمال ٹرانسمیشن کی خرابیوں کی وجہ سے کیا گیا، ان چیزوں کو بھی دیکھ کر فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، پاور پلانٹس کے کم یا بالکل استعمال نہ کرنے کے نتیجے میں کپیسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا ہے، اکنامک میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے پلانٹس کو چلایا گیا جس سے بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت مزید بڑھ رہی ہے، اس صورتحال میں آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور پاور سیکٹر کی مالی استحکام یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شبلی فراز نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بتا دی
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز
دسمبر
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافیوں کی یونین نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 46
مئی
اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، عمران خان
?️ 25 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران
ستمبر
ایرانی صدر کی شہادت پر فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے گزشتہ رات کے ہوائی حادثے کے
مئی
تیسری عالمی جنگ کون شروع کرے گا؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اس ملک کی موجودہ حکومت کو
جولائی
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220
نومبر
لاہور دھماکا: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے
جنوری
غزہ کے لیے ٹرمپ کا امن منصوبہ اور اس کی ناکامی کی وجوہات
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ منصوبہ، دو دہائیوں
نومبر