?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے بے قابو ہو گیا ہے، ایک دن میں 3 ہزار 19 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار ماہ بعد ایک ہی روز میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 992 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 49 ہزار 843، سندھ میں 4 لاکھ 91 ہزار 743، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 906، بلوچستان میں 33 ہزار 675، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 944 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار084افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 948، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا ایک مرتبہ پھر سے بے قابو ہوتا نظر آ رہا ہے۔ دنیا بھر میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ دو دن میں دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 60لاکھ سے زائد ہو گئی۔ چار دن کے دوران ایک کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ 2019ء سے شروع ہونے والی عالمی وبا سے اب تک 31کروڑ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 55لاکھ سے زائد ہے۔ اس ضمن میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تنبیہہ بھی کی ہے کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندر کورونا کی نئی قسم اومیکرون اپنی لپیٹ میں لے چکی ہو گی۔


مشہور خبریں۔
عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل
مئی
اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی میڈیا
?️ 3 اگست 2025 اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے: امریکی
اگست
فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور
جون
امریکہ میں تیار کردہ چنوک-47 ہیلی کاپٹر مصر روانہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے پیر کو اطلاع دی کہ امریکی محکمہ
مئی
صہیونیوں کی گہرائیوں میں ایران کے اثر و رسوخ کی کتاب
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: والہ نیوز نے کتاب کی اشاعت اور مارکیٹ میں داخلے
مارچ
بغداد میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں واقع
جنوری
تعرفوں سے بچنے کے لیے ممالک مجھ سے التجا کر رہے ہیں؛ٹرمپ کا دعویٰ !
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک پر
اپریل
روس نے برطانیہ سے معافی کا مطالبہ کیا
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ
فروری