ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کاسلسلہ جاری ہے

?️

کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، کہیں تگڑے بیل گرائے جا رہے ہیں تو کہیں بپھرے اونٹوں کی قربانی کی جا رہی ہے عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز آج نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔

ہر سال کی طرح پہلے دن بات نہ سننے والے اور منہ مانگا معاوضہ مانگنےوالے قصائیوں کے مزاج بھی آج نیچےآ گئے ہیں اور عید کے پہلے روز منہ مانگی رقم کا تقاضہ کرنے والے قصائیوں نے بھی اپنے ریٹس کم کردیے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں ملاقاتوں اور پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے، عید کے دوسرے روز بھی پرتکلف ضیافتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہےجبکہ جو کل مہمان تھے آج میزبانی کے فرائض سنبھالیں گے، جنہوں نے میزبانی کی تھی وہ دعوتوں پر جانے کی تیاری میں ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعیدسماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی اور نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی،کورونا سے نجات، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کرائیں۔

واضح رہے پہلے دن کی قربانی کے بعد ملک کے متعدد بڑے شہروں میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے بارش کے امکان کا بھی اعلامیہ جاری کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے؟

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:خانہ جنگی اور جمہوریت کا خاتمہ ان دنوں سائبر اسپیس، تجزیہ

امریکی فوجی تابوت میں عراق سے جائیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن نے ایک بیان

7 سال بعد سویڈن اور صیہونی حکومت کے تعلقات دوبارہ بحال

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ریاست اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون کے

مصری نوجوان کے ہاتھوں کیمپ ڈیوڈ کی موت

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

امریکی صدور کی جاری کہانی: ٹرمپ اور روبیو طیارے کی سیڑھیوں پر گر پڑے

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: اس ملک کے صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر امریکی صدور

یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے

برطانیہ کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین

افغانستان سے امریکی انخلا پر اسرائیل کی مختلف تشویش

?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے