اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمینٹ اکنامکس نے بے روزگاری سے متعلق کہا ہے کہ ملک میں بے روزگار افراد کی شرح 16 فیصد ہے جب کہ 24 فیصد پڑھے لکھے افراد بے روزگار ہیں سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمینٹ اکنامکس نے بے روزگار افراد سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔
حکام نے بتایا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک میں بے روزگار افراد کی شرح ساڑھے 6 فیصد ہے جس پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمینٹ اکنامکس کے حکام نے کہا کہ کہ ملک میں بے روزگار افراد کی شرح 16 فیصد ہے جب کہ 24 فیصد پڑھے لکھے افراد بے روزگار ہیں، ملک میں 40 فیصد پڑھی لکھی خواتین بے روزگار ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملازمت نہ ملنے پر کچھ لوگ ایم فل میں داخلہ لیتے ہیں ہائیکورٹ میں چپڑاسی کی نوکری کے لیے ڈیڑھ لاکھ افراد نے اپلائی کیا چپڑاسی کی نوکری کے لیے اپلائی کرنے والوں میں ایم فل والے افراد بھی تھے۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بےروزگاری سے متعلق حکام سےتفصیلات مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں اور بچوں کی تعداد کیا ہے؟
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمینٹ اکنامکس کے حکام نے کہا کہ ملک میں کوئی ریسرچ نہیں ہو رہی، حکومت کوئی ریسرچ نہیں کر رہی، ریسرچ باہر بیٹھا گورا کر رہا ہے نیپرا سمیت اہم بل بھی باہر بیٹھے افراد نے بنائے ملک میں ریسرچ کے لیے بڑی بڑی عمارتیں بنائی گئی ہیں لیکن ریسرچ کوئی نہیں ہو رہی۔
مشہور خبریں۔
ترکی کا شامی فوج اور کرد ملیشیا کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملہ
جولائی
اسرائیل رائے عامہ کی جنگ ہار چکا ہے: ٹرمپ
اپریل
اسرائیلی حکومت کے منتشر ہونے کے اسباب
جنوری
اب بسیں بھی آپ کے لیے محفوظ نہیں: صیہونی آباد کاروں کو وارننگ
ستمبر
امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کچھ پتہ نہیں
ستمبر
کتنے صیہونی غزہ جنگ میں اسرائیل کو کامیاب مانتے ہیں؟
فروری
صہیونی فوج نے 7 اکتوبر کی شکست کی تحقیقات کا آغاز کیا
فروری
خاشقجی کے قتل کے بعد بن سلمان کا پہلے مغربی ملک کا دورہ
جولائی