اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے اور موجودہ شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ گیا جبکہ ملک بھر میں 8 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا اور مجموعی شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ گیا جبکہ متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزارمیگاواٹ اور طلب 24 ہزار میگاواٹ ہے اور ملک بھرمیں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا سسٹم اوورلوڈڈ ہے، 80 فیصد ٹرانسفارمراوورلوڈڈ ہیں، طلب بڑھنے کے باعث فیڈرزٹرپ کررہے ۔
دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ کم پانی کے اخراج کی وجہ سے تربیلااورمنگلا سے اس وقت 3300 میگاواٹ کی کم بجلی پیدا ہو رہی ہے، ملک کی کل بجلی کی ڈیمانڈ 24100 میگاواٹ جب کہ سسٹم میں موجود پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، تقسیم کار کمپنیوں کو نظام بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار آنے والے دنوں میں بڑھ جائے گی اور بجلی صارفین سے عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ پرمعذرت خواہ ہیں اور گذارش کرتے ہیں بجلی استعمال میں اعتدال اپنائیں۔
واضح رہے ملک کے متعدد علاقوں میں تقریباً 8 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سراپا احتجاج بن گئے۔
مشہور خبریں۔
کیا یوکرین جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
جون
وزیر اعظم نے بلوچستان دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی
جون
صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی
ستمبر
حکومت میں پیپلزپارٹی کی عدم شمولیت، کئی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم
نومبر
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
مارچ
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل
جنوری
صہیونی میڈیا کا شام میں اسٹریٹجک صلاحیتوں کی تعمیر میں ایران کی کامیابی کا اعتراف
مئی
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
جنوری