?️
ملتان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج منائے جانے والے ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملتان سے 3 رہنماؤں اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، دوسری جانب پی ٹی آئی آج شام کو صوابی میں جلسہ کرے گی، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کرلیا، یہ رہنما یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔
زاہد بہار کے صاحبزادے قاسم ہاشمی نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سے مہر بانو قریشی، مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کیا گیا، ان رہنماؤں کو 8 فروری کی احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے کے دوران پولیس اپنے ساتھ لے گئی، کچھ کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
مہر بانو قریشی کا پولیس کی حراست سے ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا نہیں کہاں لے کر جا رہے ہیں، تمام تھانے پیچھے رہ گئے ہیں، یہ ہمیں تھانے نہیں لے کر گئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کے خلاف آج صوابی میں جلسہ کرے گی، پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔
صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پنڈال سج گیا ہے، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
اسٹیج پر مرکزی و صوبائی قائدین بھی پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کریں گے، جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کارکنان کو صوابی پہنچنے کا کہا ہے، شہر اقتدار سے بڑی تعداد میں ورکرز صوابی کے جلسے میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور جلسے کرنے کے علاوہ احتجاج کا لائحہ عمل دیا تھا، جب کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی موجودگی سے عراق کو کیا نقصان ہے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک سے امریکی
فروری
خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
چین سے پاکستان کو قرض مل گیا:وزیر خزانہ
?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اعلان کیا ہے کہ چینی کسورشیم
جون
اردوغان کے بارے میں زلزلہ متاثرین کی شکایات؛ اداسی غصے میں بدلی
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی میں ہزاروں افراد کی جانیں لینے والے شدید زلزلے کو
فروری
فرانسیسی ڈاکٹر: دھمکیوں کے باوجود ہم غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے اپنے راستے پر گامزن ہیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ایک فرانسیسی ڈاکٹر اور غزہ کی پٹی کی طرف بڑھنے
جون
وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اپنے
ستمبر
غزہ کے اسپتال انسانی المیے کا شکار؛غزہ کی وزارت صحت کا انتباہ
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے
مئی
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا
ستمبر