ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

?️

ملا کنڈ: (سچ خبریں) خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20 جولائی سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروس پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 16 سے 20 جولائی تک سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ’ فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج موجود تھے۔

چار روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ 8 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

خوارج کے زیر استعمال دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور خوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی فورسز میں ہم آہنگی کی مثال ہے۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،

قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پہرود میں آپریشن کیا جس کے دوران بھی 4 دہشت گرد مارےگئے ، اور ان کے قبضے سے فتنۃ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنادی، 4 خارجی ہلاک

?️ 21 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں

یورپی یونین کی ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنانے کی کوشش

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے نے یمن

لبنان میں اسرائیل کے 15 سے زیادہ جاسوسی نیٹ ورکس تباہ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبارنے اس ملک میں اسرائیل کے 15 سے

تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری یا لائن لاسز کا ذمہ دار تمام صارفین کو نہیں ٹھہرا سکتیں، سندھ کابینہ

?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب

شام میں امریکہ کو اپنی موجودگی کافی مہنگی پڑی

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع کے رکن جیف لامیر نے اپنی ایک رپورٹ

یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی یمن کی تحریک انصار اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا اختلافات کا شکار

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے