?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 12 سے14 ماہ میں ہم نے مثبت اور قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے، مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ کی سطح پر ہم مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ملکی آمدنی میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے اور ہم اس پائیدار نکتے پر پہنچنے والے ہیں جہاں ہم یہ بات کرسکیں گے کہ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں اس بنیاد کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرنسی کی بات جائے تو ایک موقع پر زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2 ہفتے کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل تھے جو کہ اب ڈھائی ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم اسی سمت آگے بڑھتے رہے تو زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوجائیں گے جسے عالمی معیار کے حوالے سے بہتر تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نومبر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح پچھلے 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ شرح سود 13 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے، حکومت نجی شعبے میں کم سے کم مداخلت کرے گی اور صرف پالیسی گائیڈ لائنز اور سبسڈیز دے گی کیونکہ اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعمیرات کے شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔
وزیر خزانہ نے بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو دو بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 24، 25 کروڑ کی آبادی ہے جو کہ 2.55 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کا آبادی سے براہ راست تعلق ہے، 2022 کا سیلاب تعمیر و بحالی کے حوالے سے ہمیں جگانے کے لیے کافی تھا۔
انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت سندھ کا کردار قابل تعریف ہے جس نے متاثرین کے لیےدریا کے کناروں پر دوبارہ گھر بنانے کے بجائے پائیدار تعمیرات کی طرف توجہ دی۔
مشہور خبریں۔
ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں
جنوری
اوگرا کی ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبریں کی تردید
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی
جنوری
امریکہ کے امیر ترین طبقے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی
?️ 7 ستمبر 2025نسچ خبریں: یوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، یو گَو اور اکانومسٹ
ستمبر
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے
جنوری
آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت
ستمبر
Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ٹی ایل پی کے 800 سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل
نومبر
یمن میں امریکی جارحیت کے اہداف
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اتوار کو ایک بیان
فروری