مصر پاکستان کا برادر ملک، دوطرفہ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا سرکاری دورہ کیا ،دورے کا مقصد عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی مصری وزیر دفاع جنرل عبدالمجید صقر سے ملاقات ہوئی ، انہوں نے مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا وزارت دفاع آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے ،دو طرفہ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو مدد ملے گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جامعہ الازہر کے شیخِ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی،شیخِ الازہر نے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل نے انتہا پسندانہ نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہی کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔

مشہور خبریں۔

دہشتگردی نے پھر زور سے سر اٹھایا ہے، مکمل امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم

?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت

بشار اسد کا زوال ایک خطرناک اور غیر یقینی لمحہ ہے:جو بائیڈن

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے شام میں مرکزی حکومت کے

لاپیڈ اور بائیڈن کا بیان علاقائی جنگیں شروع کرنا ہے: فلسطینی تحریک

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی

بلوچستان: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

?️ 30 اگست 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مہاجر کیمپ سرخاب پشین میں محکمہ انسداد

یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمن کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں اور

غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کشمیریوں کے لیے تباہی کا پیش خیمہ ، سجاد لون

?️ 14 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ہی زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کردے گا: حماس

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے امید

آئین میں ترمیم کسی شخصیت یا سیاسی مقصد کیلئے نہیں کی گئی۔ رانا ثناءاللہ

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے