مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی

مشعال ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے پاک بھارت کشیدگی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور کشمیر سے تعلق رکھنے والوں زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد جو بھارت کی دہشت گرد سرکار نے کیا سب کے سامنے ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابھی میں مظفر آباد کے شہید اسامہ کے اہل خانہ سے ملکر آئی ہوں جس کی دو بہنیں بھی زخمی ہیں، اس کی بہن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے، دس دن تک اس کے بھائی کی شادی تھی، ایک سائیکو قسم کا شخص بھارت میں برسر اقتدار ہے، جہاں شادی تھی وہاں دو شہید ہوگئے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت ان زخمیوں کا علاج کر رہی ہے اور خیال رکھ رہی ہے، جنگ جو ہم پر مسلط کی گئی ہے اس میں ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، امریکہ،ترکیہ، ایران اور کچھ اور ممالک نے کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سعودی عرب میں ایک اہم بیٹھک ہو رہی ہے ،جو بی ایس ایف کے اہلکار پکڑے گئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے اس کے بدلے میں ہماری قیادت کو رہا کیا جائے، کشمیری ایک عرصہ سے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ و تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا

?️ 11 جنوری 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور

پاکستان اور چین کے درمیان معاشی، ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، شہباز شریف

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک

صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت

کیا بیروت ایئرپورٹ پر اسرائیل کا قبضہ ہے؟عطوان

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:علاقائی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے بیروت

امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد کا اعتراف کیا

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے پرتشدد

پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین

’یونانی کوسٹ گارڈ کے رسی سے کشتی کھینچنے کی وجہ سے حادثہ ہوا‘

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) یونان کے قریب کشتی کی تباہی سے بچ جانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے