?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے پاک بھارت کشیدگی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور کشمیر سے تعلق رکھنے والوں زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد جو بھارت کی دہشت گرد سرکار نے کیا سب کے سامنے ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابھی میں مظفر آباد کے شہید اسامہ کے اہل خانہ سے ملکر آئی ہوں جس کی دو بہنیں بھی زخمی ہیں، اس کی بہن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے، دس دن تک اس کے بھائی کی شادی تھی، ایک سائیکو قسم کا شخص بھارت میں برسر اقتدار ہے، جہاں شادی تھی وہاں دو شہید ہوگئے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت ان زخمیوں کا علاج کر رہی ہے اور خیال رکھ رہی ہے، جنگ جو ہم پر مسلط کی گئی ہے اس میں ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، امریکہ،ترکیہ، ایران اور کچھ اور ممالک نے کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سعودی عرب میں ایک اہم بیٹھک ہو رہی ہے ،جو بی ایس ایف کے اہلکار پکڑے گئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے اس کے بدلے میں ہماری قیادت کو رہا کیا جائے، کشمیری ایک عرصہ سے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار
?️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں
نومبر
لبنانی گیس کے وسائل پر تل ابیب کے حملے کے خلاف لبنانیوں کا احتجاج
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: فارس لبنانی عوام کی ایک بڑی تعداد نے ہفتہ کو
جون
Indonesia Urges Olympic Council of Asia to Promote 2018 Asian Games
?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
جنگ کےگزرنے کے ساتھ ایران کے حملے مزید کامیاب ہوتے گئے: وال سٹریٹ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے تسلیم کیا ہے کہ ایران اور
جولائی
دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں
فروری
پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت
جنوری
جرمنی کا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ChatGPT کو بلاک کرنے کا منصوبہ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر Ulrich Kölber نے Handelsblatt اخبار کو بتایا
اپریل
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملک میں 9 صوبوں کے قیام کی تجویز
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملک
جولائی