اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پی پی 38 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ارمغان سبحانی کو 3 روز میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی اور عدم ادائیگی پر ارمغان سبحانی کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے حلقے میں دوبارہ داخل نہ ہونےکی یقین دہانی کروا دی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی پی اڑتیس سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، نشست چوہدری خوش اختر کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 48 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب اٹھائیس جولائی کو ہوگا، امیدوار سات سے دس جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست گیارہ جون کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال اٹھارہ جون تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار ریٹرننگ افسر کےفیصلوں کےخلاف بائیس جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے، یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی پی38سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب پر اہم اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیالکوٹ میں اٹھائیس جولائی تک سرکاری محکموں میں پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، سرکاری حکام ، رکن ا سمبلی یا بلدیاتی نمائندہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکتا، حلقے میں پابندیاں 28 جولائی کو ضمنی انتخاب تک لاگو رہیں گی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا انتخاب،علی امین گنڈا پورا کاآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ
فروری
الجزائر کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے بارے میں کیا کہا؟
ستمبر
ترکی کی حکمران جماعت کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
اپریل
امریکی بجٹ کے بل سے صہیونی حکومت کی فوجی امداد کا خاتمہ
ستمبر
عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!
مئی
8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن کی جائزہ رپورٹ جاری
فروری
قومی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو ویکسین لگاناہماری ترجیح ہے:اسد عمر
مئی
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی
ستمبر