?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں آصف علی زرداری کو صدر اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر اتفاق پایا جاتا ہے، مسلم لیگ ن 6 ماہ کے اندر صوبہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ بھی مان چکی ہے، تاہم پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں سپیکر شپ اور پنجاب میں گورنر کا عہدہ بھی مانگا ہے لیکن ن لیگ دونوں عہدے دینے کو تیار نہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں گورنر شپ دینے کی پیشکش کی ہے تاہم پنجاب کے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی، دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ بلوچستان کا گورنر ن لیگ اور وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا، اسی طرح چئیرمین سینیٹ مسلم لیگ سے لیا جائے گا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے، ابھی تک ہونے والے مذاکرات میں دونوں جانب سے جو تجاویز اور مطالبات سامنے آئے ان پر غور جاری ہے، امید ہے آج معاملات طے پانے پر معاہدہ ہوجائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بات چیت مثبت اندازمیں جاری ہے، آج دوبارہ نشست ہوگی، کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت پرکچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔
اسی معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ ہم کسی طور حق میں نہیں کہ حکومت بنائیں اوروزیراعظم ن لیگ کا ہو، نوازشریف اور شہبازشریف کی رائے بھی وہی ہے جو 90 فیصد ممبران کی ہے، صرف 10 فیصد لوگ ہرصورت ن لیگ کوحکومت دینا چاہتے ہیں، یہ وہی ہیں جو نوازشریف کے نظریے سے خائف ہیں، نوازشریف کو لایا نہیں گیا وہ خود آئے تھے، بات یہ ہے کہ مجھے نوازشریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے لیکن خود اس کو ووٹ نہیں ملتا، ہوا یہ ہے کہ نوازشریف کے نظریئے سے جو خائف تھے وہ پھر اس طرح کے نتائج بنائیں گے، کنٹرولڈ انتخابی نتائج، جمہوریت اور کنٹرولڈ معیشت ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی بحران کے نقصان سے متعلق خبردار کردیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران
دسمبر
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری
مئی
ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ، سندھ حکومت کی مخالفت
?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بے امنی
اپریل
پاکستان مظلوم فلسطینی بھائیوں سے ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم
?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیرتﷺ میوزیم کا
اپریل
امریکہ روس کے بہانے چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانا بند کرے:چین
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا
اپریل
خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نئی امریکی حکومت کے آنے بعد امریکہ اور سعودی
فروری
قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
جولائی
امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے:شیخ رشید
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا
مئی