?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی سفارت کاری پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ملک میں معاشی ترقی قومی سلامتی سے جڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اقتصادی سفارت کاری پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی اقتصادی سفارت کاری پر توجہ بڑھ رہی ہے، مشن سربراہان ذاتی طور پر دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ کو ادراک ہے کہ معاشی ترقی قومی سلامتی سے جڑی ہے، پاکستان جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اقتصادی سفارت کاری میں تبدیلی کے لیے مل کر کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے، مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا ہمارے مشنز کس طرح پاکستان کے لیے متحرک کردار ادا کر سکتے ہیں، مذہبی سیاحت سمیت تمام جہتوں کو فعال انداز میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی سفارت کاری پر جارحانہ انداز میں کام کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی گرفتار
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون
ستمبر
صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے
مارچ
سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے
نومبر
وزیر اعظم نے وزراء کو سخت بیان بازی سے منع کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی
اکتوبر
کینیڈا میں مقامی بچوں کی مزید 66 اجتماعی قبروں کا انکشاف
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:کینیڈا کے جنوب میں واقع صوبےبرٹش کولمبیا کے ایک مقامی قبیلے
جنوری
غزہ کے دلدل میں نتن یاہو کا کیا رول رہےگا ؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران، حماس اور صہیونی ریاست کے درمیان معطل
مئی
فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اسیران خلیل
اگست
حزب اللہ کے منفرد میزائل اور ڈرون حملوں کی شدت کیوں؟
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے نہ صرف خطے
نومبر