مریم نواز کو سیاست تک ہی محدود رہنا چاہیے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف روزنہیں ہر دوسو سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید بننے کے لیے جعلی رپورٹس بنا کرباہرنہیں جایاجاتا، اس کے لیے سب سےقیمتی چیزجان نچھاورکرنی ہوتی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے اور جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے کے بجائے یہ بتائے کہ بیرون ملک آپ کے پیسے کس چڑیل یا جن نے منتقل کیے۔ مریم نوازبتائیں اپارٹمنٹ کہاں سےلیے، کیا رسیدیں دیں ، کیا تہہ خانےمیں کام کرنےوالےجنات پیسہ بنارہے تھے؟

وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور تنقید کے نشتر برسائے، انہوں نے مریم نواز کو چوروں کی سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی ہیں جن کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنا اور قابل احترام ادروں کی تضحیک کرنا ہے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ آپ سزا یافتہ مجرم اور سرٹیفائیڈ چور ہیں، ملک کو لوٹ کر صرف منی لانڈرنگ کی ہے، عوام آپ کو ہر طرح سے مسترد کرچکی ہے۔ آپ ووٹ کو عزت دیں کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے اپنے بھگوڑے والد کو واپس لائیں۔

مشہور خبریں۔

یمن جنگ کی سب سے بڑی رکاوٹ

🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے غیر ملکی

2020 کے انتخابات کے لیے ٹرمپ کی تحقیقاتی ٹیمیں تیار

🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا

جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

وزیر خارجہ کا بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے کا فیصلہ

🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

امریکی صدارتی امیدواروں کے صیہونی لابی کے تلوے چاٹنے شروع

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے صیہونی لابی کی حمایت

صیہونیوں کو جنگی حکمت عملی کے فقدان کا اعتراف

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی مسائل کے ماہر اور تل ابیب یونیورسٹی کے

ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے

🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع

ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟

🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے