سرگودھا (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی تباہی کا گند اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ناصرف سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بلکہ حکومت چھوڑنے کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ایک مہینے کیلئے حکومت میں کیا کرنے آئے تھے؟۔ ہم اس لیے حکومت میں آئے کیونکہ یہ اگلے الیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالنا چاہتا تھا، ہم نے حکومت میں آ کر اس کے پلان کو فیل کر دیا۔ یک کھلنڈرے اور نااہل کو پاکستان کےعوام پر مسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی، معیشت تباہ ہو گئی، 4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے، عمران خان ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربات نہیں کر سکتا۔
اس جھوٹے شخص نے 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا، جب سے شہبازشریف کی حکومت آئی یہ نالائق40تقریریں کرچکے ہیں، ایک تقریرمیں بھی یہ اپنی کارکردگی پرنہیں بولا، یہ ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربولنے کے قابل نہیں، یہ ازل کا جھوٹا شخص ہیں۔ اب جعلی خط لے آیا اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔ غیر ملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اورڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپرہےتواس کےذمہ دار عمران خان ہیں۔ اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اس کا ذمہ دارعمران خان ہے، سابقہ حکومت کی تباہی کا گند اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے، نوازشریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دوں گا لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔