مریم نواز پاکستان میں سیاحت کے دروازے کھولنے جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان میں پوری دنیا کیلئے سیاحت کے دروازے کھولنے جارہی ہیں۔

پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ہونے والی21 ویں چولستان جیپ ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں بہترین ایونٹ کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک سے ریسرز یہاں آئے ہیں، یہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب قلعہ دراوڑ میں بسنت منانے کا سوچ رہی ہیں، نواز شریف کو اس خطے سے بے حد پیار ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلی چولستان جیپ ریلی میں مریم نواز خود آئیں گی، وزیر اعلیٰ پاکستان میں پوری دنیا کے لیے سیاحت کے دروازے کھول رہی ہیں، بسنت کے چار دن بچوں کو اپنے ثقافتی میلوں سے جڑتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر کے 160 مقامات کی بحالی کا کام کیا جائے گا، بھیرہ اور ٹیکسلا میں سیاحتی مقامات کی بحالی جاری ہے، چولستان سفاری اور صحرائی سیاحت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چولستان ریلی کے تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل بشیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، تمام ریسرز ہم سب کے ہیروز ہیں، ریسرز کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کی اسکائی نیوز پر سوڈان سے پابندی لگا دی گئی

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈانی وزارت ثقافت اور مواصلات نے متحدہ عرب امارات کے

غزہ جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ قطر میں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہ کرانے والے اداروں کی جانچ پڑتال کا حکم

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے کی مدت میں توسیع دینے پر غور

?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے

شامی عوام کے خلاف پینے کا پانی اسلحہ کے طور پر استعمال

?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے کہا ہے ترکی پینے

اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ

لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

?️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال

بے نظیر بھٹو کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ محسن نقوی

?️ 27 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بے نظیر بھٹو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے