مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیصلہ سازی کے عمل میں ان کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے لہٰذا وہ اب کبھی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر میں تاخیر پر بھی تلخی پیدا ہوئی تھی، اس بار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں اسلام آباد میں واقع نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ملکہ بن چکی ہیں، انہوں نے وائس چانسلرز کے تقرر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ میرٹ کے معاملات پر مجھے کبھی فون یا مشاورت نہیں کرتی ہیں۔

وفاقی حکومت کی حمایت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر پیپلز پارٹی نے حمایت واپس لے لی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت گھٹنے ٹیک دے گی‘۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اتحادی کی حیثیت سے پیپلز پارٹی سے تمام گورننس معاملات میں مشاورت کی جانی چاہیے۔

گورنر پنجاب نے نشاندہی کی کہ اپنے آئینی عہدے اور پروٹوکول کے باوجود وہ خود وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملنے گئے اور انہیں یقین دلانے کی کوشش کی کہ پیپلز پارٹی ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے 6 مہینوں کے دوران میں نے ان سے متعدد بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا کیونکہ انہوں نے کبھی بھی کسی مسئلے پر مشورہ نہیں کیا، لہٰذا اب میں ان سے نہیں ملوں گا۔‘

سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات تعطل کا شکار ہیں اور انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد بنانے کا تجربہ ماضی میں بھی تلخ رہا ہے تاہم پیپلز پارٹی کو امید تھی کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے سبق سیکھا ہوگا، لیکن تحریری معاہدے اور مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے باوجود فیصلوں پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے بحریہ ٹاؤن افسران کو جہاز سے اتارنے کا جواز پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

🗓️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یہ

لبنان کا امریکی جنگ بندی کی پیشکش کا تحریری جواب

🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ

حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

🗓️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

وزیر خزانہ نے افغانستان کو بڑا آفر دیا

🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کرنے کے قابل نہیں: ہاریٹز

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبار نے منگل کی صبح الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی گئیں

🗓️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم

ہماری جماعت کی ترجیح جلد انتخابات ہیں:اسحاق ڈار

🗓️ 8 مئی 2022لندن(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے سمدھی اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما اسحاق ڈار نے کہا

پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ

🗓️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے