مریم نواز خود متحرک! عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم

صفائی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز عیدالاضحی کے موقع پر صوبے صفائی کے حوالے سے خود متحرک ہوگئیں جس کے باعث مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عید کے دوسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طور پر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف ہیں، وزیراعلی نے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔ ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکل آئے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور عوام سے فیڈ بیک لیا۔

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید سے ایک روز پہلے 94 فیصد ویسٹ کولیکشن، عید کے روز ایک لاکھ 11 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا، پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا، ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز ویسٹ کولیکشن کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔

صفائی آپریشن میں 38 ہزار گاڑیوں اور ویسٹ کولیکشن کے لئے 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد آلات کا استعمال کیا گیا، ویسٹ کولیکشن کے لئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈسپوزیبل بیگ تقسیم کیے گئے، آلائشوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر 3970 کیمپس قائم کئے گئے۔

اس کے علاوہ جانوروں کی آلائشوں سے پھیلنے کا تعفن دور کرنے لئے 30 ہزار لٹر سے زائد عرق گلاب، ایک لاکھ 43 ہزار لٹر فینائل کا استعمال کیا گیا، صفائی کیلئے 29 لاکھ 87 ہزار کلو گرام چونا بھی استعمال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

مشرقی حلب میں شدید جھڑپیں ؛ گولانی کا ایک سپاہی ہلاک 

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قسد

میانمار کی باغی فوج نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 17 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج اس قدر بوکھلائی ہوئی ہے

الیکشن التوا کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کےخلاف سازش ہے، جماعت اسلامی

?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے الیکشن التوا کے حق میں

جولانی عناصر کے دمشق اور مذہبی مقامات پر حملے

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے

عبرانی میڈیا نے Netanyahu کے مقدمے اور قید سے بچنے کے ممکنہ منصوبوں کی فہرست جاری کی

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ

علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: یاسر نواز

?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر

یوکرین میں خصوصی آپریشن کے بعد پوٹن پر اعتماد میں اضافہ ہوا

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر بھروسہ کرنے والے روسیوں کا

ڈالر کی اونچی اڑان جاری

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے