?️
راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگووزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان عوام کے وسائل پر نہ ڈاکا ڈالے گا نہ ڈاکا ڈالنے دے گا ان کا کہنا تھا کہ کہ مریم نواز اب اپنے چچا کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے مریم نواز کی طرز سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ پانی پر سیاست کی جارہی ہے، سندھ، پنجاب میں پانی کا تنازع صرف وفاق کو کمزرو کرنے کی سازش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے باعث اپنی قربانی پہلے بھی دیتا رہا ہے، سندھ میں وڈیرے پانی چوری کرتے ہیں سندھ حکومت اس چوری پر پہرا دیتی ہے، پانی کی تقسیم کے لیے ڈیجیٹل سسٹم ہونا چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پر آکر صوبائیت کا پرچار کیا جاتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں، روزانہ میڈیا پر بیٹھ کر پنجاب کو گالیاں دینا سندھ کارڈ کھیلنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ سالانہ منصوبے میں 36 کلو میٹر رنگ روڈ کا بجٹ رکھا جائے گا، اس منصوبے میں کرپشن کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ایک خاندان ہے، خاندان میں پھلجڑیاں پٹاخے چلتے رہتے ہیں، بجٹ کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کا ہر ممبر عمران خان کی حمایت کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی سے سیاحت کی بحالی تک سفر شروع کیا ہے، پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں، بلدیاتی اداروں کے نمائندے کہیں تالے توڑ رہے ہیں کہیں احتجاج کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام
مئی
مداحوں نے سائرہ یوسف کو حسیناؤں کی ملکہ قرار دے دیا
?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل
مئی
بھوک اور پیاس کے ڈراؤنے خواب کے درمیان شہریوں کا مسلسل قتل
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کے
اپریل
ایک سالہ طوفان الاقصی کے بارے میں کچھ اہم نکات
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے طوفان الاقصی آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر
اکتوبر
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے
اپریل
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند ہونی چاہیے: برنی سینڈرز
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں
ستمبر
دہشت گردانہ حملوں میں افغانستان دنیا میں سرفہرست
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان مسلسل تیسرے سال گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں سرفہرست ہے جبکہ
مارچ
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر