امریکا افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے، پاکستان کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ افغان اثاثوں کو غیرمنجمد کرے اور طالبان حکومت کو مشروط طور پر ان فنڈز کو جنگ سے تباہ حال ملک میں معاشی اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے جمعہ کو ہفتہ وار میڈیا کانفرنس میں کہا کہ امریکا میں رکھے گئے افغان اثاثوں کو فوری طور پر جاری کیا جانا چاہیے اور اسے اس طریقے سے کرنا چاہیے کہ عبوری حکام کے لیے اس رقم کو استعمال کرنے میں آسانی ہو۔

وہ ان رپورٹس سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ فنڈز کو غیر منجمد کرنے کے عمل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی گزشتہ ماہ کے آخر میں کابل میں ہلاکت کے بعد امریکا میں یہ خدشات جم لے رہے ہیں کہ اس رقم کو دہشت گرد گروپوں کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

امریکی حکومت نے گزشتہ سال طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد افغانستان کی زیر ملکیت 7 ارب ڈالر منجمد کر دیے تھے، صدر بائیڈن نے اس سال کے اوائل میں یہ رقم 11 ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور مصیبت زدہ افغانوں کے لیے امداد کی مد میں برابر تقسیم کی۔

تب سے واشنگٹن ان فنڈز کے اجرا کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کر رہا ہے، ایمن الظواہری کی ہلاکت نے امریکا میں طالبان کے انسداد دہشت گردی کے وعدوں کے بارے میں شکوک و شبہات کو تقویت دی ہے۔

عاصم افتخار نے یاد دلایا کہ پاکستان بھی چاہتا ہے کہ اس رقم کی بحالی کے لیے شرائط عائد کی جائیں، انہوں نے خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکا نے گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان کو بہت زیادہ انسانی امداد فراہم کی ہے۔

ترجمان نے سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کے حالیہ دورے اور دیگر دو طرفہ مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ ایجنڈے کے علاوہ دونوں فریقوں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عمران خان کی حکومت کو ہٹائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے سبب تعلقات میں تناؤ اور پھر بحالی کا ذر کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک اس وزارت اور سیاسی قیادت کا تعلق ہے تو ہم اسے تسلیم کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ دوسری طرف واشنگٹن میں بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہ ایک اہم رشتہ ہے جسے ہمیں باہمی اعتماد اور دلچسپی کی بنیاد پر استوار کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا

روس نے شمال مشرقی شام میں بھاری فوجی ساز و سامان بھیجا: المیادین

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  المیادین کے ذرائع نے بتایا کہ روس نے شمال مشرقی

دشمن کی فوج غزہ کی سرحد پر ڈھیر

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کے

یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ

اردوغان مسئلہ فلسطین کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:    وائٹ ہاؤس میں بائیڈن ہیرس حکومت کی تاثیر ترکی

پاکستان کے پہلے مقامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں

اربعین تقریب میں 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت : عراقی مقدس مزارات

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:عراق کے مقدس مزارات کے دفتر نے اس سال اربعین کی

واشنگٹن نیتن یاہو کا متبادل تلاش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا کا دعویٰ

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: صہیونیستی ریاست کے ٹیلی ویژن چینل ۱۲ نے دعویٰ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے