?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے مری اور گلیات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں مزید 24 گھنٹے توسیع کر دی گئی۔ سیاحوں کے ان مقامات تک جانے کی اجازت نہیں ہو گی، صرف مقامی آبادی کو نقل و حرکت کی اجازت ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ برفباری سے متاثرہ تمام مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد واپس روانہ ہو گئی ہے۔ تاہم تین روز بعد بھی مری میں معمولاتِ زندگی مکمل بحال نہ ہو سکے جب کہ شہر میں ایک بار پھر برف باری ہوئی ہے۔
جبکہ سانحہ مری کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری بہت افسوسناک واقعہ ہے، کہا گیا کہ عام سی برفباری تھی جو معمول میں ہوتی ہے، یہ عام برفباری نہیں بلکہ جمعہ کی رات برفانی طوفان آیا، جھیکا گلی، کلڈنہ اور باڑیاں کے درمیان یہ واقعہ ہوا، برفانی طوفان سے15 سے16 درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے، نتھیا گلی میں 5 فٹ سے زیادہ برف پڑی، اس علاقے میں پیدل چلنا بھی ناممکن ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 گاڑیوں میں لوگ موجود تھے، جن میں ہیٹر چلائے گئے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث لوگ بےہوش ہوئے اور پھر اموات ہوئیں، نمک کا اضافی اسٹاک ہونے کے باوجود وہاں نہیں پہنچایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ جھیکا گلی وہ جگہ ہے جہاں شہباز شریف نے ایک پارکنگ پلازہ منظور کیا تھا، اپنے منظور نظر شیخ عنصر کو ٹھیکا دیا گیا لیکن آج تک پارکنگ پلازہ نہیں بنا، اگر پارکنگ پلازہ ہوتا تو شاید 600 گاڑیاں وہاں پارک ہو جاتیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل
برآمدات بڑھانے کیلئے ہر کمپنی کو 10فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی، وزیر خزانہ
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات
اگست
پوسٹل پیکج میں کٹی ہوئی انگلی!
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبارValeurs actuelles نے فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
جولائی
پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن
جنوری
عراقی فوج کے ٹھکانوں پر داعش کا راکٹ حملہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ موصل میں عراقی
فروری
بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: روئٹرزاِپسوس کی طرف سے دو دنوں میں کرائے گئے نئے پولز
مئی
کشمیری عوام بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اورحق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 16 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
عدلیہ انصاف کی فراہمی میں وکلا تنظیموں کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، چیف جسٹس
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا
دسمبر