?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل کا اعتراف کرلیا، ڈائریکٹر مذہبی تعلیم کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مدارس رجسٹریشن نہیں کروانا چاہتے، اس حوالے سے ہمیں کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کا اجلاس ڈاکٹر عاظم الدین زاہد لکھوی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران مدارس اصلاحات اور رجسٹریشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔
ڈائریکٹر مذہبی تعلیم کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ جیسے ہی ہم نے رجسٹریشن شروع کی تو مدارس نے رجسٹریشن سے انکار کر دیا، مسٹر اور مولانا کا فرق ختم ہونا چاہیے۔
ڈائریکٹر مذہبی تعلیم نے بتایا کہ ہمارا جن مدارس سے معاہدہ ہوا، انہوں نے بغیر کوئی وجہ بتائے رجسڑیشن سے انکار کر دیا، 598 مدارس میں ہم نے چیک لگایا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ہمیں بلوچستان اور کے پی کے میں سب سے زیادہ مسائل پیش آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان کے مدارس رجسٹر یشن نہیں کروانا چاہتے، مدارس کے درس نظانی یا انکے نصاب میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، ان مدارس کی رجسٹریشن ضروری تھی، آرڈنینس اگر پارلیمینٹ پاس کر دے تو ہمارے لیے رہنمائی ہوگی۔
ڈائریکٹر مذہبی تعلیم نے کہا کہ بیرون ممالک کے طلبہ بھی مدارس میں زیر تعلیم ہیں، انہیں بھی دیکھنا ہے تاکہ وہ ہمارے سفیر بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 1760 مدارس مختلف بورڈز سے الحاق کر چکے ہیں، 40 ہزار سے زائد مدارس ہیں، 18164 مدارس ملک بھر سے ڈائریکٹیوریٹ جنرل مذہبی تعلیم سے رجسٹر ہوچکے ہیں، 1608 بیرون ممالک کے طلبا مدارس میں تعلیم حاصل کرنے پاکستان میں آئے ہیں۔
کمیٹی کے رکن اسلم گھمن نے سوال اٹھایا کہ افغانستان کے طلبہ کتنے ہمارے مدارس میں زیر تعلیم ہیں؟ ڈائریکٹر مذہبی تعلیم نے کہا میرے پاس ایسا کوئی ڈیٹا ابھی موجود نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
?️ 13 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل
فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں
فروری
آذربائیجان میں ترکی کے نئے سفیر پر اٹھے سوال
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: چند روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیرول
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں زیادہ پیش رفت نہیں
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا
ستمبر
مغربی رہنماؤں کے برعکس، میں ڈونلڈ ٹرمپ سے نہیں ڈرتا: زیلنسکی
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے واشنگٹن میں اپنی حالیہ ملاقات
نومبر
ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟؛ شاہ محمود قریشی
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے
اگست
حماس کے پاس اب بھی قابل ذکر فوجی طاقت اور سینکڑوں میزائل موجود
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے عبرانی زبان کے پورٹل کی ایک رپورٹ
مئی