محض الفاظ نہیں عملی اقدام سے عزم کو دہرانا ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام سے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خواتین کی چوتھی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں 30 برس قبل خواتین اور بچیوں کی برابری اور بااختیار بنانے کا عزم کیا گیا تھا، ہمیں محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین سیاست، عدلیہ، بیوروکریسی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواج میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پہلا مسلم ملک ہے، جس نے خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو منتخب کیا، حالیہ برسوں میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی مریم نواز منتخب ہوئیں۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور مقامی اداروں میں خواتین کی مخصوص نشستیں پالیسی سازی میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی، خواتین پولیس اسٹیشنز اور خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو غربت سے نکالنے اور مالی بااختیاری فراہم کرنے میں مددگار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیجنگ ڈیکلریشن خواتین کے حقوق کے لیے سب سے جرات مندانہ عالمی معاہدہ ہے، ہر عورت اور بچی کو غربت اور تشدد سے آزاد اور ترقی میں شریک کرنے کے لیے اجتماعی عزم اور وسائل کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف

?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے

پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی ٹریژری کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر نے

چینی وزیر خارجہ کا غیر اعلانیہ دورہ کابل

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   پاکستان میں خبر رساں ذرائع کے مطابق چین کے وزیر

پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی بینک کا انتباہ

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بحران کے ایسے مقام پر کھڑا ہے،

مسجد الاقصی میں پینتالیس ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے کڑی پابندیوں اور ناقہ بندی کے باوجود

عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ

آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے: مریم نواز

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے