🗓️
کراچی 🙁سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ باقی ملک کے لیے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے لیے بجلی سستی اور باقی ملک کے لیے مہنگی کرنے کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔
اس درخواست پر سماعت کے بعد نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق کراچی والوں کو جنوری کے بلوں میں 7روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملے گا، کے-الیکٹرک صارفین کو 10 ارب روپے سے زائد کا ریلیف جنوری کے بلوں میں دے گا۔
مزید بتایا گیا کہ کمی کا اطلاق کے-الیکٹرک کے لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا-
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا-
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اضافی وصولی جنوری کے بلوں میں لی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے دسمبر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ اس سے قبل نومبر میں ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
دسمبر میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی، باقی ملک کو ریلیف ملے گا
🗓️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی
دسمبر
خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام
اگست
وزیر خارجہ کا اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
🗓️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی
اگست
نصراللہ شہید فلسطین ہیں، ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہیں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی تحریک کے شہداء
نومبر
صہیونی دشمن کو لگام دینے کا واحد راستہ جامع مزاحمت: فلسطینی مزاحمتی گروہ
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں
فروری
صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری
ستمبر
وہ عرب ممالک جنہوں نے صادق کے وعدے کے خلاف فوری ایکشن لیا؟
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: بلال نزار ریان نے یمن پر صیہونی حکومت کے حملے
جولائی
ہم ہر قسم کے جنگجوؤں کے ساتھ اپنا دفاع کریں گے: چین
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: چینی فضائیہ کے ترجمان نے اتوار کی شب کہا
جولائی