مانسہرہ میں 5 مکانات تباہ، 14 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں 5 مکانات تباہ، 14 افراد جاں بحق

?️

پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں قدرتی آفت نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے ، طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، اس دوران  آسمانی بجلی گرنے سے پانچ مکانات زمین بوس ہوگئے اور چودہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گیارہ لاشیں نکال لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تورغر میں قدرتی آفت نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے گیارہ لاشیں نکال لیں جبکہ دیگر تین کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایم پی اے محمد خان، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

آسمانی بجلی نے پانچ گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد لقمہ اجل بنے، پہاڑوں پر قائم گھروں اور پتھریلے علاقوں سے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گیارہ لاشیں نکال لی ہیں۔حادثہ کی خبر اے آر وائی پر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مشینری اور امدادی ٹیموں کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت4.3 جبکہ گہرائی143کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔ شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں: لاوروف

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کی صبح

ایک سال میں امریکہ نے صیہونیوں کی کتنی امداد کی؟صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کو

عمران ریاض کیس: درست سمت میں ہیں، 10 سے 15 روز میں اچھی خبر دیں گے، آئی جی پنجاب

?️ 13 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر

اگر قابض لبنان میں رہے تو حزب اللہ چپ نہیں بیٹھے گا ؟

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: حزب اللہ سے وابستہ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے

ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ جلد از جلد کیا جائے گا: گروسی

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر

حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے سے خبردار کیا 

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما باسم نعیم نے عرب نیٹ

الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں:الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے

حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے معاہدہ

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایک مصری ذریعے نے بتایا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے