ملتان (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی ہورہی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم کے سرہے ، وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہ کس طرح ہم پر اثر انداز ہوتی ہے۔
ملتان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جناح پارک میں شجر کاری مہم کا افتتح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے تمام متعلقہ اداروں کی کاوش کو سراہتا ہوں، جب تک عوام مہم میں حصہ نہیں لیں گے اسے وہ پذیرائی نہیں ملے گی جو ملنی چاہیئے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ جناح باغ پر توجہ دی جا رہی ہے، پیغام جا رہا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی عوام تک پہچان اور افادیت اب ہوئی ہے، یہ سہرا عمران خان کے سر ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے، دنیا شجر کاری پر متفق ہے، سعودی عرب میں اکتوبر میں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں وزیرِ اعظم کو مدعو کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی انٹرنیشنل کانفرنس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں صیہونیوں کا خرچ
مئی
امریکا اور یورپی یونین کا پاکستان کے انتخابات سے متعلق اظہارِ تشویش
فروری
افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے نیتن یاہو کی نامعقول شرطیں
فروری
رفح کی جارحیت نے تمام جھوٹے نقاب نوچ دیے:سید حسن نصرالله
مئی
پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 بل منظور، کسانوں پر سپر ٹیکس لگے گا
نومبر
عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور
اکتوبر
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
جولائی