🗓️
ملتان (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی ہورہی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم کے سرہے ، وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہ کس طرح ہم پر اثر انداز ہوتی ہے۔
ملتان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جناح پارک میں شجر کاری مہم کا افتتح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے تمام متعلقہ اداروں کی کاوش کو سراہتا ہوں، جب تک عوام مہم میں حصہ نہیں لیں گے اسے وہ پذیرائی نہیں ملے گی جو ملنی چاہیئے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ جناح باغ پر توجہ دی جا رہی ہے، پیغام جا رہا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی عوام تک پہچان اور افادیت اب ہوئی ہے، یہ سہرا عمران خان کے سر ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے، دنیا شجر کاری پر متفق ہے، سعودی عرب میں اکتوبر میں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں وزیرِ اعظم کو مدعو کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی انٹرنیشنل کانفرنس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی نصراللہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 14 جولائی 2023صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے تھنک ٹینکس کے بند دروازوں کے
جولائی
صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے، شہباز شریف
🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان
مئی
لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں
نومبر
اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب
🗓️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ
ستمبر
حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے انچارج شہید محمد عفیف کون تھے؟
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے بیروت کے علاقے رأس النبع پر حملہ کیا،
نومبر
عراق میں داعش کی موجودہ پالیسی
🗓️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے حکم
دسمبر
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض؛ وجہ؟
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں
جولائی
روسی سفیر نے بھی عمران خان کی تصدیق کر دی ہے:اسد عمر
🗓️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
جون