لیول پلیئنگ فیلڈ: احکامات پر عمل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی ذمےداران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ انتخابات کے حوالے سے لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر کے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 22 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، پی ٹی آئی امیدواروں اور رہنماؤں کو گرفتاریوں اور حراساں کرنے سے روکا جائے۔

اس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

درخواست میں چاروں چیف سیکریٹریز، آئی جیز کے علاوہ سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں حل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے کی تھی۔

ان عدالتی احکامات کے بعد تحریک انصاف کا وفد الیکشن کمیشن پہنچا تھا جہاں ای سی پی نے اسے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

الجولانی کی فلسطینی گروپوں کو شام سے نکالنے کی کوشش

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشعراء الجولانی کی

اندرونی سازشی عناصر کا بیرونی فورسز سے عدم استحکام کیلئے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، آرمی چیف

?️ 30 مئی 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں

عمران خان ساتھیوں کی رائے سے اتفاق کریں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ سعد رفیق

?️ 2 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد

غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے: فن لینڈ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونن نے غزہ میں اسرائیلی

صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک تقریر میں اعتراف

اردوغان کے مشیرکا دمشق کے سلسلے میں نظریہ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:اردوغان کی حکومت کے حکام اور ترک حکمراں جماعت کی قیادت

وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہوسکی

?️ 3 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے