?️
لکی مروت: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کرم پار میں دہشت گردوں نے کرک سے مسافر کوچ میں سفر کرنے والے 2 فوجیوں کو اغوا کرلیا، جب کہ بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک فوجی اپنے اغوا کاروں سے فرار ہونے میں کامیاب رہا، جب کہ دوسرے کو اغوا کاروں کی جانب سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے کرک اور میانوالی اضلاع کی سرحد سے متصل دادی والا تھانے کی حدود میں واقع وانڈا گلپہ کے علاقے کے قریب ایک دیہی سڑک بند کر دی تھی، اور گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے، شاہ سلیم نامی علاقے اور ضلع کرک کے دیگر حصوں کے رہائشی میانوالی اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں جانے کے لیے لکی مروت کی دیہی سڑکیں استعمال کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی مسافر کوچ میں کرک سے میانوالی جارہے تھے، دہشت گردوں نے انہیں گاڑی سے اتارا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر رہے تھے، جب ایک فوجی ان کے چنگل سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) کے کانسٹیبل کامران خان، مامش خیل کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں گولی مار کر شہید کر دیا۔
فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، جمعہ کی شام تک یہ رپورٹ درج ہونے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی تھی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی و قانونی کارروائی کے بعد شہید کے جس خاکی کو پولیس لائنز لے جایا گیا، جہاں پولیس کی نفری نے شہید ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس افسر عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان، ڈی پی او ضیاالدین احمد اور لواحقین نے شرکت کی، پولیس اور انتظامیہ کے حکام نے ان کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کہا کہ ان کی عظیم قربانی سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔
آر پی او شاہد نے شہید اہلکار کی بہادری اور فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی جانب سے دی جانے والی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، کیونکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پولیس فورس کے مضبوط عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ہیں۔
انہوں نے شہید کے لواحقین کو یقین دلایا کہ مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
مئی
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر
جولائی
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
فرانس سے پہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں
?️ 28 جولائی 2025فرانس سے ہہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں سال
جولائی
اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 8 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے
اپریل
آصف زرداری کا چیف جسٹس کی جانب سے الیکشن مذاکرات کے مشورے کا خیرمقدم
?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب
اپریل
وزیر اعظم نے سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو
نومبر
سلمان خان کی کورونا ویکسین سے متعلق اہم ویڈیو
?️ 18 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کورونا ویکسین سے متعلق
نومبر