لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز

لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم نے اشارہ دے دیا ہے، لوگ اب خود اندازہ کرلیں کہ ملاقات کرنے والے ن لیگ کے چار  رہنما کون ہیں۔ لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں ہمارے اچھے دن ابھی آنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت پر سب کو اعتماد ہے اور ہمارے اچھے دن ابھی آنے والے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے فواد چوہدری کو 4 لیگی رہنماؤں پر نواز شریف کے خلاف بغاوت کے الزام پر چیلنج دے دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے کسی سینئر رہنما کی ماضی قریب میں کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اُن 4 لیگی رہنماؤں کے نام سامنے لائیں، چیلنج دیتا ہوں کہ وہ بتائیں کس سے ملاقات ہوئی اور کس نے ملاقات کی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ن لیگ میں بغاوت کے دعوے کیے گئے تھے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ن لیگ میں ریس لگی ہوئی ہے، پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز نواز شریف کو ہٹاکر خود قیادت سنبھالنا چاہتےہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی پولیس نے 13 سالہ نوجوان کو کھلونا بندوق رکھنے پر قتل کر دیا!

🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: نیویارک پولیس نے اعلان کیا کہ اس ریاست کے ایجنٹوں

پاکستان اور چین کے درمیان معاشی، ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، شہباز شریف

🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد 13 ہزار آفٹر شاکس

🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے ہنگامی اور غیر متوقع واقعات کے محکمے نے اس

تل ابیب کی غزہ جنگ کے بعد کی حکمت عملی

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios نیوز سائٹ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ

صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صیہونیوں

امریکی حملہ آوروں کا تیل کے بعد شامی نوادرات کو لوٹنا شروع

🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے اعلان کیا ہے

صہیونی ریاست کا بعلبک پر وحشیانہ حملہ، 30 شہید

🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کے لبنان پر وحشیانہ حملے میں متعدد افراد شہید

بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان

🗓️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے