?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کئے جانے اورمقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام بھارتی فوج کے غیر قانونی تسلط میں مسلسل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ، بھارتی قابض فوجیوں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں کی طرف سے کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں، قتل عام اور شہری آزادیوں سے انکار کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات دس لاکھ سے زائد قابض فوجیوں نے جموں وکشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔
حریت ترجمان نے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے نڈر عوام بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے باوجود اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماضی میں ظلم وتشدد ، قتل عام اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ان مظالم سے کشمیریوں بھارتی تسلط سے آزادی کا جذبہ مزید مضبوط ہورہا ہے۔ حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے جاری کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں رکوانے کیلئے اقدامات کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ، جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کے 100 اعلیٰ افسروں کی شناخت ظاہر کرنے پر حنظلہ کا بیان
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:ہیکنگ گروپ حنظلہ نے ایک بیان میں صہیونی حکومت کی
اپریل
امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار، ملک بھر میں شدید ہنگامے شروع ہوگئے
?️ 12 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی
اپریل
حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی
جنوری
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ غزہ امن ہیڈکوارٹر میں ٹرمپ کے امن وفد میں شریک
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈال
فروری
بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت
مارچ
طالبان کو تسلیم کرنے میں کسی کو جلدی نہیں : ماسکو
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے
اکتوبر
یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے
مئی
صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد افسروں اور پائلٹس کا غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد ریزرو افسروں اور پائلٹس نے
اپریل