لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل راشدی نواز پیش ہوئے۔

عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران وکیل راشدی نواز نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی قوانین کے مطابق کی گئی، نادرا کاڈیٹا لیک ہونے پر وفاقی حکومت نے قوانین کے تحت نئی تعیناتی کی، سلیکشن کمیٹی نے 6 امیدواروں میں سے میرٹ کے مطابق تعیناتی کی منظوری دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے نئی تعیناتی کے قوانین میں ترمیم کی توثیق کی تھی۔

قبل ازیں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے فیصلہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس کے لیے سیکریٹری داخلہ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

اپیل میں صدر پاکستان کو بذریعہ سیکریٹری اور وزیر اعظم کو بھی بذریعہ سیکریٹری و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا، سنگل بینچ کے سامنے دائر درخواست قابل سماعت نہیں تھی، درخواست لاہور ہائیک ورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں ہوسکتی تھی۔

مزید کہا گیا کہ منتخب وفاقی حکومت نے چیرمین نادرا کو مارچ میں تین سال کی توسیع دی اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور فیصلہ کو فوری معطل کرنےکا حکم دے۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب وفاقی حکومت نے 29 مارچ 2024 کو سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔

مشہور خبریں۔

بریکس کہاں تک جائے گا؟ پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی

🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ بریکس مستقبل

7 اکتوبر کے بعد امریکہ کو لاحق خطرہ

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: قدامت پسند میڈیا اور ریپبلکنز کی تیز تلوار نے امریکی

مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق

🗓️ 8 فروری 2021واشنگٹن(سچ خبریں ) برصغیر ہند و پاک میں لوگ مصالحہ دار کھانا

امریکی ذہنیت پر سرد جنگ کا غلبہ

🗓️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ پر چین کے

Britain goes wild for Burgundy wine served at royal wedding

🗓️ 1 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

🗓️ 1 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کہ اہم

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات فوج کی زیرنگرانی کرانے کا مطالبہ

🗓️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی

سی سی پی او لاہور کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

🗓️ 8 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے