?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپٹل سٹی پولیس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت 30 روز نظر بندی رکھنے کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی۔
ایس پی سیکیورٹی نے ڈپٹی کمشنر کو تین مقدمات میں امن خراب کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حراست کے لیے تحریری درخواست جمع کرائی۔
تاہم ڈپٹی کمشنر نے رات گئے تک نظر بندی کے احکامات جاری نہیں کیے تھے۔
اس سے قبل دن میں بینکنگ جرائم کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی کیمپ جیل سے رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
تاہم انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف غالب مارکیٹ تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے درج کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی عوض سابق وزیراعلیٰ کی ضمانت منظور کی تھی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہٰی کی جانب سے مچلکے جمع کرانے پر اعتراض اٹھایا تھا، پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ چونکہ راسخ الہٰی بھی اس کیس میں ملزم تھے، اس لیے وہ ضمانت کے لیے مچلکے جمع کرانے کے اہل نہیں ہیں۔
تاہم پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوٹر کا اعتراض بے بنیاد اور قانونی حیثیت کے بغیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے اپنے بڑے بھائی کی ضمانت کے لیے بیان حلفی جمع کرانے کے وقت وزیر اعظم شہباز شریف بھی ملزم تھے۔
بعدازاں عدالت نے استغاثہ کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے روبکار (رہائی کا حکم) جاری کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کے بارے میں کرملین کا اظہار خیال
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ
مئی
قوم مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہے، جاوید ہاشمی
?️ 22 اپریل 2025ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ قوم
اپریل
ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ
دسمبر
عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے۔
?️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
جنوری
لاہور دھماکے میں اہم حقائق کا انکشاف
?️ 21 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے
جنوری
کیا شیخ رشید استعفی دے رہے ہیں
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے
مئی
سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: نیٹو کے عدم پھیلاؤ پر روسی احتجاج اور مغربی فوجی
مئی
عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور
?️ 1 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان
اپریل