لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار

?️

لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق 11 مقدمات میں چارج شیٹس کو ’نامکمل‘ قرار دیتے ہوئے پراسیکیوشن کو کمی دور کرنے کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پراسیکیوشن نے 28 ستمبر کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف چالان جمع کرائے تھے اور انہیں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے سمیت دیگر مقدمات کی ایف آئی آرز میں درج جرائم میں ملوث مجرم قرار دیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ متعدد گواہوں کے بیانات اور ملزمان کے فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کی رپورٹس چالان کے ساتھ منسلک کرنے میں ناکام رہا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے 9 مئی کے مقدمات کی تحقیقات کیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور 900 سے زائد دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ایف آئی آر میں درج تمام جرائم کا مجرم قرار دیا تھا۔

پراسیکیوشن نے الزام لگایا کہ 9 مئی کو پرتشدد مظاہرے ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کی گئی سازش کا حصہ تھے، مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر سمیت 400 سے زائد ویڈیو شواہد نے ثابت کیا کہ کنٹونمنٹ علاقوں میں فوجی تنصیبات اور احاطے میں حملوں کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

ان مقدمات میں بغاوت اور ریاست کے خلاف جنگ کرنے کی دفعات شامل کی گئیں اور چالان کے ساتھ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس بھی منسلک کی گئیں، صرف کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں سمیت 368 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی جانب سے اپنے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سربراہ پنجاب پولیس سمیت دیگر متعلقہ افسران سے جواب طلب کر لیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست گزار کے وکیل کے ابتدائی دلائل سنے، درخواست گزار خدیجہ شاہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات سے متعلق متعدد مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

جج لاہور ہائی کورٹ نے لا افسر کو ہدایت کی کہ وہ آج 10 اکتوبر بروز منگل کو مدعا علیہان کی جانب سے جواب جمع کرائیں۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ سمیر کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انہیں مقدمات میں جھوٹا نامزد کیا جب کہ انہوں نے 9 مئی کو کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تھا۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ منصفانہ ٹرائل کے لیے درخواست گزار کو یہ حق حاصل ہے کہ اسے معلوم ہو کہ اس کے خلاف کونسے مقدمات درج ہیں۔

مشہور خبریں۔

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا

?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا

یہودیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں برطانوی مسلمان پولیس آفیسر معطل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی مسلمان خاتون پولیس آفیسر کو یہودیوں پر تنقید کرنے کے

عراق کی ایٹمی تنصیبات میں صیہونیوں کی تخریب کاری

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:موساد کے ایک سابق انٹیلی جنس عہدیدار نے پہلی بار انکشاف

کورونا پوری دنیا میں مہنگائی کا سبب بنا ہے: حماد اظہر

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 25 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان

غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونیوں کی چار شرطیں؛ حماس کا انکار

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض حکومت نے غزہ میں

  مسجد اقصیٰ میں صیہونی انتہا پسند وزیر کے داخلے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی کے انتہاپسند

مسجد اقصیٰ کے مبلغ پر مزاحمت کی حمایت اور شہید ہنیہ کے لیے سوگ منانے کے الزام میں مقدمہ

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: یروشلم اور فلسطینی عوام کے مقدس مقامات کے خلاف اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے