لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، لیکن رکیں گے نہیں، آرمی چیف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب میں کہا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن اب یہ الیکشن نہیں رکیں گے۔

امریکی ادارے ’وائس آف امریکا‘ کی رپورٹس  کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ہر صورت میں مارچ میں سینیٹ کے الیکشن سے پہلے منعقد ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی دورے پر موجود پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد مارچ سے قبل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے میں 14 دسمبر کو منعقدہ تقریب میں شریک پاکستان کی نگران حکومت کے سرمایہ کاری کے سابق وزیر اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے وائس آف امریکا کے لیے ارم عباسی کو ایک خصوصی انٹرویو میں آرمی چیف کے حوالے سے بتایا کہ ’ انتخابات لاجسٹکس کی وجہ سے کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن اب یہ الیکشن نہیں رکیں گے، اور ہر صورت مارچ میں سینیٹ کے الیکشن سے پہلے منعقد ہوں گے۔’

اس کے علاوہ جنرل عاصم منیر نے اقتصادیت، دہشت گردی، آئی ٹی اور زراعت جیسے موضوعات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی، اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آرمی چیف کے اس بیان کی تصدیق تقریب میں شریک ٹیکساس سے ہی تعلق رکھنے والی ایک اور کاروباری شخصیت تنویر احمد نے بھی کی۔

آرمی چیف نے تنویر احمد کو پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے 90 لاکھ ڈالر عطیہ دینے پر، سند پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد‏ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ‏ یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔

خیال رہے کہ 10 دسمبر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورے پر امریکا روانہ ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

گزشتہ روز (20 دسمبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکا میں جنرل عاصم منیر نے ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا ارکان سے خصوصی گفتگو کے دوران جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کیا۔

مشہور خبریں۔

طالبان کے دور میں روس میں پہلے افغان سفیر کا تعارف

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ماسکو میں افغان سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ

شیلی کی طرف سے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے پر صیہونیوں کا غصہ

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    شیلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات جو اب تک

آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وفاقی وزیر خزانہ

?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

’ہالی ووڈ ستارے کانز میں خاموش نہ رہ سکے‘، غزہ کی نسل کشی پر بھرپور آواز بلند

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر ہالی ووڈ انڈسٹری کے

اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو

پی ٹی آئی قتل اور ریپ کا ڈراما رچانا چاہتی تھی جس کی آڈیو پکڑی گئی، رانا ثنا اللہ

?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

کیا برطانیہ ایٹمی جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:جرمنی کے Stuttgarter Nakhrishten اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

عمران خان نے مذہب اور آزادی کےاظہار پر پیوٹن کے موقف کا خیر مقدم کیا

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے