?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیت اور جنگی صلاحیت میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کو سراہا۔
انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر طبی عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کی تعریف کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور فوج پوری توجہ، پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط ارادے کے ساتھ کثیرالجہتی چیلنجز کا مقابلہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بارے میں خود مختار تنظیم کا انتباہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مسجد الاقصیٰ کے
جون
صیہونی آئل ریفائنریز میں خوفناک آتشزدگی
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں کے ایٹمی پلانٹ تومر اور ڈیمونا میں ہونے والے حالیہ
مئی
محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی
جنوری
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا
?️ 16 جون 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کا 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22
جون
خواتین، بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر دفاع
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان
فروری
پاکستانی خلاباز پہلی بار خلا میں جانے کو تیار
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر نمیرہ سلیم اپنے خوابوں کو
ستمبر
فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا
اپریل
زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں زائدالمیعاد شناختی
مئی