?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی کو عام پاکستانی کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پاکستان کے مستقبل کی راہوں کا تعین کرتی ہے، پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم سلامتی پالیسی کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے سلامتی پالیسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی سیاست اور سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہوگی، کسی سیاسی جماعت نے اس پالیسی پر اختلاف نہیں کیا۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے شاید کچھ تحفظات ہوسکتے ہیں، پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم سلامتی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ حق تلفی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پاکستان کے مستقبل کی راہوں کا تعین کرتی ہے، دنیا کے لیے بھی اس کے ذریعے ہمارے ملک کو سمجھنے میں آسانی ہوگی، پالیسی عام پاکستانی کے تحفظ کی ضامن ہے۔مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ہمارے مالی ذرائع کم اور چیلنجز زیادہ ہیں، ہمیں جیو اکنامک کی طرف تیزی سے رخ کرنا ہوگا، جیو اسٹریٹجک اور جیو پالیٹکس ساتھ ساتھ چلیں گے۔ ہمیں دنیا کے ساتھ ڈیویلپمنٹ پارٹنر شپ کی طرف جانا ہوگا، اپنے گھر میں ارتعاش ختم کر کے سکون لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی اور مغربی بارڈرز پر چیلنجز ہیں مگر ملکی ترجیحات پر فیصلے ہوں گے، وزیر اعظم کی ہدایات ہیں سیکیورٹی پالیسی پر رپورٹ کیا جائے۔ دیکھا جائے کون سی وزارت، ڈپارٹمنٹ ذمہ داری پوری کر رہا ہے، پالیسی میں سب کا کردار واضح طور پر متعین کیا گیا ہے جس کی جانچ ہوگی۔معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا، کشمیر ایشو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
2028 تک ریکوڈک منصوبے کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان ریلویز
جون
فلسطینیوں کی جانب سے تل ابیب پر یمنی میزائل حملے کا خیر مقدم
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی مجاہدین تحریک نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے
دسمبر
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای کے طلبہ و طالبات سے خطاب کو
نومبر
ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش
?️ 22 جون 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خصوصی طور
جون
پی ایل او نے بستیوں کی تعمیر پرکیا امریکہ اور صیہونی حکومت کو خبردار
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن PLO کےقومی دفتر نے ایک بیان میں فلسطینی
جون
عالمی بینک کا نجکاری کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار
?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او
اکتوبر
روس کی مغرب کو وارننگ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے بتایا کہ روسی صدر نے حالیہ
جون
پاکستان بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں تیسرے ملک کے ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اپنے تازہ ترین بیانات میں، پاکستانی آرمی چیف نے ہندوستان
جولائی