قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے، سیکریٹری دفاع

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سیکریٹری دفاع نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں 4 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، نجکاری کا عمل اگلے ماہ کے آغاز میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں قومی ایئر لائن کے امور اور نجکاری کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری دفاع کے مطابق تمام کمپنیوں نے حکومت پاکستان سے شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ قومی ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور طیاروں سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیکریٹری دفاع کے مطابق برطانیہ اور یورپ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بند ہونے کے بعد مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ بین الاقوامی سطح پر قومی ایئر لائن کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2018 میں قومی ایئر لائن نے ان روٹس پر 1,420 پروازیں چلائیں۔

مشہور خبریں۔

اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

?️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی تعلیمی وزراء

صیہونی ایرانیوں کے اتحاد اور مزاحمت پر حیران ہیں

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر نے ایران کے

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، حریت کانفرنس

?️ 4 اپریل 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

پیوٹن کا عرب لیگ کے رہنماؤں کے نام پیغام

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الجزائر میں منعقدہ 30ویں عرب لیگ

ویلش کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی حکمران جماعت کا سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کو ویلش کی علاقائی

غزہ جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ مذاکرات کا کیا نتیجہ رہا؟

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت

شہباز شریف نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کیلئے تجاویز طلب کر لیں

?️ 2 مئی 2022لاہور (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کے

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

?️ 13 ستمبر 2025باجوڑ : (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے