قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان ریلویز سے متعلق ترامیم سمیت کئی اہم بلز اور توجہ دلاؤ نوٹسز شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہو گا، ایجنڈے میں اسلام آباد میں غیر قانونی فرنیچر نمائشوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

ایوان میں اسلام آباد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل اور پاکستان نیم آف ایمبولینس ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کینابس پریوینشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پر بھی بحث شامل ہے۔

نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس میں مزید 20 روزہ توسیع کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے چیئرمین پلین بلوچ کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے ریلویز ٹرانسفر آف ریلویز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کا حصہ ہو گا۔

مشہور خبریں۔

مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے

جیل بھرو تحریک: پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے، وزیر داخلہ

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان

20 سال بعد افغانستان میں امریکہ کی خوشحالی کا راز

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: دہشت گردی سے لڑنے، جمہوری نظام کے قیام، امن و

ایرانی سپریم لیڈر نے فلسطینیوں سے ایسا کیا کہا کہ صیہونیوں میں ہلچل مچ گئی

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی

کیا یوکرین کی فوجی امداد مغرب کے لیے خطرناک ہے؟

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور جرمنی کی جانب سے یوکرین کو بھاری جنگی ساز

پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ

?️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے  کورونا کی شرح

معمر قذافی زندہ ہیں:لیبیا کے ایک افسر کا دعویٰ

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے ایک افسر نے دعویٰ

صیہونی وزیر کے سعودی عرب کے لیے توہین آمیز بیانات

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموتریش نے ایک میٹنگ کے دوران متنازعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے