قومی اسمبلی: مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے اتھارٹی بنانے کا بل بھی عجلت میں منظور

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں عجلت میں قانون سازی کا عمل جاری رکھتے ہوئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے ایک نئی اتھارٹی کے قیام کا ایک بل منظور کر لیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

ایوان نے قواعد معطل کرکے اور متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجے بغیر بل کا جائزہ لیا۔

حنا ربانی کھر نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ اتھارٹی پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تعزیری اقدامات سے بچائے گی، جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نظر رکھنے والا عالمی ادارہ ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کردیا تھا، اس فہرست میں شامل ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے قانونی، مالیاتی، ریگولیٹری، عدالتی اور غیر سرکاری شعبوں میں خامیوں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

بل کے مطابق اتھارٹی کی سربراہی چیئرمین کریں گے، جس میں وفاقی سیکریٹریز برائے فنانس، خارجہ امور اور داخلہ؛ گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو؛ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور اینٹی نارکوٹکس فورس اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے دائریکٹر جنرل، قومی انسدا دہشت گردی اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر اور چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

نئی قانون سازی کے مطابق مجوزہ اتھارٹی کے چیئرمین یا نصف ارکان کی درخواست پر اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔

حنا ربانی کھر نے نئی اتھارٹی کے حوالے سے وضاحت کی کہ یہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی انسداد کی کوششوں کو ادارہ جاتی بنانے گی اور یہ ایف اے ٹی ایف کی دو ضروری شرائط ہیں۔

پہلے سے قائم نیکٹا اور حکومت کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مجوزہ اتھارٹی کے تحت لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی تنظیم نو کا بل بھی منظور کر لیا۔

بل کے مطابق لاجسٹک، انفرااسٹرکچر اور دیگر کام جو پہلے این ایل سی کرتا تھا، اس کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن بنائی جائے گی، این ایل سی کی تمام جائیدادیں، فنڈز اور ملازمین بھی نئی کارپوریشن میں منتقل ہو جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

کورونا:ملک بھر میں مزید 118 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر

برطانیہ کی افغان شہریوں کے ساتھ وعدہ خلافی

🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے تقریباً 20 ہزار افغان شہریوں کو آباد

ایران عرب معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی کمزوری کا نتیجہ ہے: صیہونی اہلکار

🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ایران اور سعودی

مغرب یوکرائن کی جنگ کیوں ختم نہیں کرتا ؟

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن پریذیڈنسی کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ

منظم شیطانی مافیا(2) سعودی خواتین؛ جبر کی شدت سے لے کر سماجی اصلاحات کے سراب تک

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں سعودی عرب

ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر

🗓️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے

امریکی پروفیسر نے اسرائیل کے بارے میں کیا کہا ؟

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پروفیسر جوآن پی ولاسمل نے لکھا ہے کہ پولز، ہیش

عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض؛ وجہ؟

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے