?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں عجلت میں قانون سازی کا عمل جاری رکھتے ہوئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے ایک نئی اتھارٹی کے قیام کا ایک بل منظور کر لیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔
ایوان نے قواعد معطل کرکے اور متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجے بغیر بل کا جائزہ لیا۔
حنا ربانی کھر نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ اتھارٹی پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تعزیری اقدامات سے بچائے گی، جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نظر رکھنے والا عالمی ادارہ ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کردیا تھا، اس فہرست میں شامل ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے قانونی، مالیاتی، ریگولیٹری، عدالتی اور غیر سرکاری شعبوں میں خامیوں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔
بل کے مطابق اتھارٹی کی سربراہی چیئرمین کریں گے، جس میں وفاقی سیکریٹریز برائے فنانس، خارجہ امور اور داخلہ؛ گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو؛ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور اینٹی نارکوٹکس فورس اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے دائریکٹر جنرل، قومی انسدا دہشت گردی اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر اور چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔
نئی قانون سازی کے مطابق مجوزہ اتھارٹی کے چیئرمین یا نصف ارکان کی درخواست پر اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔
حنا ربانی کھر نے نئی اتھارٹی کے حوالے سے وضاحت کی کہ یہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی انسداد کی کوششوں کو ادارہ جاتی بنانے گی اور یہ ایف اے ٹی ایف کی دو ضروری شرائط ہیں۔
پہلے سے قائم نیکٹا اور حکومت کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مجوزہ اتھارٹی کے تحت لایا جائے گا۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی تنظیم نو کا بل بھی منظور کر لیا۔
بل کے مطابق لاجسٹک، انفرااسٹرکچر اور دیگر کام جو پہلے این ایل سی کرتا تھا، اس کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن بنائی جائے گی، این ایل سی کی تمام جائیدادیں، فنڈز اور ملازمین بھی نئی کارپوریشن میں منتقل ہو جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل 660,000 فلسطینی بچے بھوک سے مر رہے ہیں
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: جبکہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ترجمان نے
ستمبر
کشمیریوں کی جدوجہد کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے: جنرل باجوہ
?️ 16 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں )پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے
مئی
اردگان کی پڑوسیوں کے خلاف نیلی جنگ
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ (6 نومبر)
نومبر
ہندوستان کے25 کروڑ مسلمان مظلوم اقلیت میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں:امریکی دانشور
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:معروف امریکی دانشور نوآم چومسکی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں
فروری
بھارت میں تعلیمی ادارے انتہاپسندی کی زد میں، مودی پر تنقید کرنے والے نامور دانشور سے جبرا استعفیٰ لے لیا
?️ 22 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں اب تعلیمی ادارے بھی انتہاپسندی کی
مارچ
شام میں امریکی فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں؛امریکی فوج کا اعتراف
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
وہ کون ہے جس کی مسکراہٹ سے بھی صیہونیوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی
اگست
حزب اللہ: لبنان میں ہتھیاروں کے معاملے کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں/امریکہ جانتا ہے کہ فوجی دباؤ بے سود ہے
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن غالب ابو زینب
دسمبر