?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی رہائی کے عدالتی احکامات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔سپریم کورٹ کئی بار کہہ چکی ہے کہ اس طرح کے کیسز فساد فی الارض ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام قتل کیسز میں سپریم کورٹ کے 100 فیصلے موجود ہیں کہ اس میں معافی نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ سے گزارش ہے ایکشن لےکہ قندیل بلوچ کے بھائی کو کیسے چھوڑ دیا، قندیل بلوچ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے، ہمیں ماڈرن پراسیکیوشن کی طرف جانا چاہیے اور اپوزیشن کو بڑے ریفارمز پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں اپوزیشن سے کہا کہ حقیقی ایشوز پر بات کرتے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے باقی کیسز پر بعد میں بات کریں گے پہلے ہمارے کیسز ختم کریں۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے قندیل بلوچ کیس پر نوٹس لیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قندیل بلوچ کیس میں مجرموں کی رہائی سسٹم اور نظام عدل میں سقم واضح کرتی ہے، قندیل بلوچ کے مجرموں کی رہائی سے غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا، نور مقدم اور قندیل بلوچ کیس نظام تفتیش اور نظام عدل کا سقم واضح کر رہے ہیں، ان مجرموں کو سزا نہیں ملتی تو خواتین کے خلاف جرم کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں سی آئی اے اور امریکی اسپیشل گارڈ کی خفیہ سرگرمی
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ
جولائی
عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرکے زائرین کی حفاظت کریں: مقتدیٰ صدر
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے
ستمبر
برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات
ستمبر
مصر صیہونی تعلقات میں بحران
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ صیہونی
اگست
سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام
جون
صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک
مئی
کیا پیوٹن اس ماہ ترکی جائیں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ترک صدر اردگان نے جمعہ، 4 اگست کو اعلان کیا کہ
اگست
چین کا تائیوان کو الٹی میٹم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: ریاستی کونسل کے دفتر اور عوامی جمہوریہ چین کی
اگست