قائداعظم کی بصیرت اور عزم ہر نسل کیلئے سبق آموز ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کی بصیرت اور عزم ہر نسل کیلئے سبق آموز ہے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بابائے قوم محمد علی جناح کی عظمت، حکمت ،محنت اور دانائی کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی بصیرت اور عزم آج بھی ہر دل میں مشعل راہ ہے اور ہر نسل کیلئے سبق آموز ہے، محمد علی جناح وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے منتشر قوم کو یکجا کر کے انکی تقدیر بدل دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی مدبرانہ قیادت، محنت اور بے پناہ قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں، قائداعظم اور نواز شریف وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے اپنے عزم، بصیرت اور قربانی سے قوم کی تقدیر بدلی، بابائے قوم نے پاکستان بنایا اور محمد نواز شریف نے پاکستان کو سنوارا۔ مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہر بار قوم کو دہشت گردی اور معاشی مشکلات سے نجات دلائی، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر کرنے کا قائد اعظم کا خواب محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پورا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات لگن سے کام کیا، پنجاب حکومت محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کی لیگسی آگے بڑھا رہی ہے، پنجاب حکومت کے ہر فیصلے کا محور محمد علی جناح کی تعلیمات اور محمد نواز شریف کا تجربہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی جناح نے قوم کو آزادی دی اور محمد نواز شریف نے قوم کو سہولت، امن اور ترقی دی، قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور محمد نواز شریف کی قیادت میں، پاکستان ہمیشہ روشن اور مضبوط رہے گا۔

مشہور خبریں۔

عین الاسد پر حملے کی کہانی عینی شاہد امریکی فوجی کی زبانی

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے عراق میں امریکی فوجی اڈے

عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے

برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو

مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات

بالی ووڈ پر حکمرانی کے 30سال مکمل ہونے پر کنگ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

?️ 25 جون 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ کے فلم انڈسٹری پر حکمرانی کے

مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات

اسرائیل کی 5 بڑی یونیورسٹیوں کے صدور کا نیتن یاہو کو خط لکھا،غزہ کا محاصرہ ختم کرو

?️ 28 جولائی 2025اسرائیل کی 5 بڑی یونیورسٹیوں کے صدور کا نیتن یاہو کو خط

قدس کے دو آپریشن مکانات کی تباہی اور بستیوں کی توسیع کے جواب میں: فلسطینی گروپ

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے