?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے دفاعی صنعت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔’
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی ایچ کیو آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان آرمی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق،’ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کو پاک فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔’
یاد رہے کہ مئی میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک اہم ملیشیا رہنما کی ہلاکت کے بعد کئی سالوں کی بدترین جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، تاہم دو روز بعد حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد حالات پرسکون ہو گئے تھے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں مئی 2009 میں لیبیا کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے اُس وقت کے لیبیائی رہنما معمر قذافی سے طرابلس میں ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے فیصلے پر سب ارکان راضی ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا
جولائی
غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کشمیریوں کے لیے تباہی کا پیش خیمہ ، سجاد لون
?️ 14 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
کیا اردگان نے حالیہ شکست سے سبق سیکھا؟
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی
مئی
امریکی طلباء کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف امریکی طلباء کے
مئی
اب ٹویٹر بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے
?️ 10 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک
مئی
شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف
نومبر
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
مشاف کے سائے میں اسرائیل کے پوشیدہ جرائم
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: اردن اپنے جغرافیائی سیاسی محل وقوع، مقبوضہ فلسطین کے ساتھ
اپریل