?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون، سٹریٹجک اشتراک اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز شامل تھے، ملاقات کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مملکتِ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا، یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ممتاز عسکری خدمات اور قیادت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، سٹریٹجک ہم آہنگی اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا، یہ اعزاز علاقائی امن و استحکام، خصوصاً انسدادِ دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں مسلسل تعاون کے لیے ان کی خدمات کا بھی عکاس ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سٹریٹجک وژن کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعزاز پر خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا، انہوں نے سعودیمملکت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں
جون
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا
جنوری
سیاسی جماعتوں کو مذہبی کارڈ اور غداری کے کارڈ سے اجتناب کرنا چاہیے۔خورشید شاہ
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ کی مدت میں ایک سال
ستمبر
عبرانی میڈیا نے اسرائیلی جیلوں میں قرون وسطیٰ کے حالات کو بے نقاب کیا
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے آج صبح،
دسمبر
روس یوکرائن کشیدگی نیٹو کی پیداوار ہے:ایران
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ روس اوریوکرائن کے درمیان پیدا ہونے
فروری
فلسطینی نرس کے جسم پر صہیونی فوج کے تشدد کے اثرات
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی افواج نے غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کی سربراہ
نومبر
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
وفاقی وزارتوں کی ’ای آفس‘ احکامات کی عدم تعمیل، وزیراعظم کا اظہار برہمی
?️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں کے
جنوری