فیصل سلطان نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ غیر مستند قرار دے دی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ غیر مستند قرار دے دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد کے تعین کیلئے ہم نے قبرستان کا ریکارڈ بھی چیک کیا، کورونا سےاموات کا ریکارڈ 100 فیصد درست ہونا ممکن نہیں، اس میں 10 سے 30 فیصدتک کمی ہوسکتی ہےلیکن 8 گنا ناقابل یقین ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کی بنیاد فرضی اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے اعداد و شمار مستند نہیں ہیں۔  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مجھے تفصیلی دیکھنا پڑے گی، کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد کے تعین کیلئے ہم نے قبرستان کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور اس ریکارڈ کو ہم نے اپنے سسٹم سے چیک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کورونا اموات کا ریکارڈ درست تھا البتہ اموات کا ریکارڈ 100 فیصد درست ہونا ممکن نہیں، اس میں 10 سے 30 فیصدتک کمی ہوسکتی ہےلیکن 8 گنا ناقابل یقین ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ بھارت میں آکسیجن کی سپلائی میں مسائل پیدا ہوئے لیکن ہمیں آکسیجن اور بیڈ کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ اب کورونا وائرس کے کسی نئے طاقتور ویرینٹ کے سامنے آنے کے امکانات بھی کافی حد تک معدوم ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر نیچے آگئی، اب اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں لیکن دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، اس کی چھوٹی چھوٹی ”ویولیٹس” لہریں سامنے آتی رہیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ جنہیں اب تک ویکسین یا کورونا وائرس کی بیماری نہیں لگی وہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ابھی تک ہرڈ امیونٹی یا پاپولیشن لیول قوت مدافعت حاصل نہیں ہوئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔ 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے لیے سب سے بڑا درد سر

🗓️ 30 مئی 2021سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کے ذریعہ یمن پر حملہ کرنے کے چھ

سوڈان میں جنگ کے خاتمے کا مشکل مشن

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کا دارالحکومت خرطوم ایک پرامن شہر سے تنازعات کے مرکز

امریکہ میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نسلی امتیاز

🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو چینی معاشرے میں انسانی حقوق کے مطالعہ کے مرکز

فرانسیسی حکام کا مظاہروں کو دبانے کے لیے انوکھا فیصلہ

🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف

ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈ فراہم نہیں کریں گے:وائٹ ہاؤس 

🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی تعمیر

امریکہ عوامی بغاوت برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ہم پر پابندیاں لگاتا ہے: کیوبا

🗓️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پاریلا نے کہا

اچھا ہوگا کہ ٹک ٹاک کو ایلون مسک یا لیری الیسن خریدیں، ڈونلڈ ٹرمپ

🗓️ 24 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا

اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم 

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے ایکس چینل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے