?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالنے کے لیے پاک فوج کا دستہ نور خان ائیر بیس سے دوحہ روانہ ہوگیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹس کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لیے روانہ ہونے والے پاک فوج کے دستے میں افسران، جونئیر کمیشنڈ افسران اور جوان شامل ہیں۔
پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر کی حکومت کے لیے سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ضمن میں 8 رکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ قطری حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔اِس حوالے سے قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال 25 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔
وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کرایا گیا تھا اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئیں وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال ‘الریحلہ’ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے۔
قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اگلے ماہ (نومبر) میں شروع ہوگا جہاں 21 نومبر کو پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ میں شامل تمام 4 ٹیمیں آپس میں ایک،ایک میچ کھیلیں گی، 9 دسمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوگا جبکہ 13 اور 14 دسمبر کو دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے
دسمبر
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
?️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک پہنچ گئے
?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں
ستمبر
ایران صہیونی حملے کی صورت میں شدید تر جواب دینے کے لیے تیار ہے:انصاراللہ
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے
جولائی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بدستور 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود مسلسل دوسری مرتبہ برقرار
ستمبر
اوپو کا سنگل کیمرا فون متعارف
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین
اکتوبر
ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی
اگست
آج کا اجلاس اپوزیشن کے لئے بہت بڑا پیغام تھا
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امید
نومبر