فواد چوہدری کا ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق اہم بیان

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  نواز شریف کا کیس 16 ججوں اور  تین چیف جسٹس صاحبان نے سنا، ایسے میں ایک جج کی آڈیو آنا یا نہ آنا غیر متعلقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس 16 ججوں اور  تین چیف جسٹس صاحبان نے سنا، ایسے میں ایک جج کی آڈیو آنا یا نہ آنا غیر متعلقہ ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو چاہیے کہ آڈیو کو عدالت میں پیش کریں، آڈیو کا تجزیہ کرنا اس جج کا کام ہے جو مریم نواز کا کیس سن رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم اور صفدر اتنی اچھی فلمیں بنا لیتے ہیں، وہ یہی کام کریں، سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح کی لیکس کی جاتی ہیں، ان کا مقصد ہے لوگ اصل سے ہٹ جائیں اور دوسرے سوالوں کی طرف جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما پیپرز میں ان کی چار پراپرٹیز آئیں، جب پوچھتے ہیں کہ ذرائع کیا ہیں تو لیک آگئی، جب پوچھتے ہیں رسیدیں دے دیں تو کہتے ہیں جج نے کہا تھا، اس بات پر فوکس ہونا چاہیے کہ مریم نواز کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو، نواز شریف اور مریم نواز ریکارڈ کو عدالت میں پیش کریں۔

مشہور خبریں۔

انصاراللہ کی افواج کی مأرب شہر کی طرف تیزی سے پیش قدمی

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی

صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ رہا ہونے والی فلسطینی خواتین کی زبانی

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدی خواتین جنہیں حال ہی میں تحریک حماس اور

زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ

?️ 6 نومبر 2025زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ امریکی شہر نیویارک کے

ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس

شام میں داعش کا حامی کون ہے؟

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے

صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ڈرون سے اربوں ڈالر کا نقصان 

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اس

اردگان نے اپنی بات واپس لی

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری

لبنان میں صیہونی جارحیت؛ 200 سے زائد بچوں کی شہادت

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی رپورٹ کے مطابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے