فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ن لیگ علاقائی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہریوں کو صحت کارڈ سے محروم کیا،انہوں نے  احتساب کے عمل سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے پیسے ریکور بھی کیے لیکن مرکزی ملزمان باہر بیٹھے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتے ہیں لیکن عام آدمی مطمئن نہیں ہے اور ووٹر سمجھتا ہے کہ احتساب مکمل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتا، ہم احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدلیہ، الیکشن اصلاحات اور احتساب پر بات کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ن لیگ علاقائی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہریوں کو صحت کارڈ سے محروم کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو لگتا ہے کہ صحت کارڈ سے ان کی سیاست متاثر ہو گی۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی سال آگئے تھے، نئے سال کا آغاز ایسے کرنا چاہیے کہ تلخیاں کم ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا جے یو آئی یا ٹی ایل پی کی الیکشن میں جیت بدقسمتی کی علامت ہے، بڑی سیاسی جماعتوں کی ناکامی کی وجہ سے فرقہ واریت والی جماعتیں اوپر آئیں گی تو نقصان ہو گا، بڑی سیاسی جماعتوں کو خیال کرنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا قومی سیاست کو لیڈ کرنا بدقسمتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے زیادہ صاف اور شفاف الیکشن کبھی نہیں ہوئے، ایسا سسٹم بنانا چاہتے ہیں جس میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔

مشہور خبریں۔

ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل

?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں

سید علی گیلانی کی شہادت جدوجہد آزادی کے لئے بڑا نقصان ہے: شہریار آفریدی

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ

نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب

گورنر نے عدم اعتماد کی بات کرکے گنڈاپور کی مدد کردی۔ رانا ثناءاللّٰہ

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم

2022 کا امریکی دفاعی بجٹ  اسرائیل کو داعش کے نام پر

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے

صہیونی دباؤ ہمارے عزم کو متاثر نہیں کر سکتا:خطیب مسجد الاقصیٰ

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے صہیونی میڈیا میں ان کے خلاف

غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کی غیر انسانی حرکت 

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:نئے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ

فلسطینی مزاحمت کی فتح کا نعرہ کس نے چنا؟

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی معاہدے اور فلسطینی عوام کی شاندار فتح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے